پوری طاقت سے ایک بار پھر کرکٹ کو چھن جانے سے روکیں گے،وسیم اکرم

1 121

پوری طاقت سے ایک بار پھر کرکٹ کو چھن جانے سے روکیں گے،وسیم اکرم

نیویارک (ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ ہونے کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پوری طاقت سے ایک بار پھر کرکٹ کو چھن جانے سے روکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے 17 ستمبر کو پاکستان کے خلاف پہلے

میچ سے قبل سکیورٹی وجوہات کو جواز بنا کر دورہ منسوخ کر دیا تھا۔ایک انٹرویومیں وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ ہمارے لیے کھیل سے بڑھ کر ہے، پوری طاقت سے ایک بار پھر کرکٹ کو چھن جانے سے روکیں گے۔سابق کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ دنیا کو ہمیں ایک موقع دینا چاہیے، دنیا ہماری سکیورٹی فورسز کی طاقت کا غلط اندازہ لگاتی ہے۔سابق کپتان نے کہاکہ کرکٹ ہمارے لیے کھیل سے بڑھ کر ہے، دنیا کو ہمیں ایک موقع دینا چاہیے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو بڑے فیصلوں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.