پنج شیر معاملے پر تاجکستان کو طالبان سے شکوہ تھا، وزیراعظم نے پس منظر بیان کیا، فواد چوہدری

0 7

پنج شیر معاملے پر تاجکستان کو طالبان سے شکوہ تھا، وزیراعظم نے پس منظر بیان کیا، فواد چوہدری

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ 40سال کے دوران پختون اور تاجک اقوام کے درمیان لڑائی ہوئی، پنج شیر معاملے پر تاجکستان کو طالبان سے شکوہ تھا۔ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں آبادی ک

ی تقسیم پختون تاجک برادری کی بنیاد پر ہے، پاکستان نے ہمیشہ خطے کے استحکام کی بات کی ہے، افغانستان کو تسلیم کرنےکافیصلہ بھی مشترکہ طورپرکرناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ تاجکستان کو پنج شیر معاملے پر طالبان سے شکوہ ہے، وزیراعظم نے پورا پس منظر تاجکستان کے سامنے رکھ دیا ہے تاکہ دونوں فریقین معاملے کو سمجھ سکیں۔فواد چوہدری نے بتایا کہ پاکستان نے تمام دھڑوں کو اسلام آباد بلا کر مشاورت کی، بڑی کمیونٹی کوحکومت میں شامل نہ کرنے سے حکمرانی مشکل ہوگی، وزیراعظم نے بھی کہا تھا کہ افغانستان میں مخلوط حکومت کے قیام تک امن قائم نہیں ہوسکتا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.