ٹرمپ کے حامیوں کی ریلی، واشنگٹن میں کیپیٹل ہل پر ہائی الرٹ

0 6

ٹرمپ کے حامیوں کی ریلی، واشنگٹن میں کیپیٹل ہل پر ہائی الرٹ

واشنگٹن (ویب ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے نکالی جانے والی ریلی سے قبل امریکی دارالحکومت میں سینکڑوں پولیس اہلکار کیپیٹل ہل کے گرد گشت کر رہے ہیں۔جنوری میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابات میں شکست کے بعد ان کے سپورٹرز نے کیپٹل ہل پر دھاوا بولا تھا۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق عمارت کے گرد سیاہ آٹھ فٹ اونچا لوہے کا جنگلا چھ ماہ کے بعد دوبارہ لگا دیا گیا ہے، ایک سو نیشنل گارڈز تیار ہیں

اور سکیورٹی اہلکار تشدد کو روکنے کے لیے واشنگٹن کے قریب ترین ایئرپورٹ سے آنے والے مسافروں کو چیک کر رہے ہیں۔ریلی کے آغاز سے گھنٹوں پہلے کیپیٹل پولیس نے ہنگاموں میں استعمال ہونے والے ہیلمٹ، ڈنڈے اور پستول لے کر عمارت کے گرد پوزیشن لے لی ہے۔آفیسرز کو موقعے پر لانے والی میونسپل کی بسوں کے باعث اردگرد کی سڑکوں پر ٹریفک سست ہے اور ٹرکوں کے ذریعے کیپیٹل بلڈنگ اور یونین سٹیشن کے درمیان راستے کو بند کیا گیا ہے۔کیپیٹل ہل کے قریب تعینات ایک پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ چھ جنوری کو ہمیں معلوم تھا کہ کچھ ہونے والا ہے، لیکن جو ہوا اس کی توقع نہیں تھی۔ اس بار ہم بدترین کی توقع کر رہے ہیں۔ہفتے کو صبح کے وقت واشنگٹن زیادہ تر خالی تھا کیونکہ کافی ممبران شہر سے باہر گئے ہوئے تھے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.