کوک سٹوڈیو کے مشہور گانے پسوڑی نے ہارورڈ یونیورسٹی میں بھی دھوم مچادی

0 199

کوک سٹوڈیو کے مشہور گانے پسوڑی نے ہارورڈ یونیورسٹی میں بھی دھوم مچادی

نیو یارک (ویب ڈیسک)کوک سٹوڈیو کے سیزن 14 میں ریلیز ہونےوالے مشہورگانے پسوڑی نے ہارورڈ یونیورسٹی میں بھی دھوم مچادی۔گلوکار علی سیٹھی نے انسٹاگرام پر ہارورڈ یونیورسٹی سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں وہ ہارورڈ یونیورسٹی کے تھیٹر میں اپنا مشہور گانا

پسوڑی گنگنارہے ہیں اور وہاں بڑی تعداد میں موجود موسیقی کے مداح گانا سن کر جھومتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔علی سیٹھی نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہارورڈ یونیورسٹی کے تھیٹر میں موجود مداحوں کی تعریف بھی کی۔کوک اسٹوڈیو کا یہ مشہور گانا پسوڑی گلوکارہ شئے گِل اور علی سیٹھی نے اپنی سحر انگیز آواز میں گایا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.