محنتی کھلاڑیوں کو آگے لانے کی ضرورت ہے ،قاسم سوری
محنتی کھلاڑیوں کو آگے لانے کی ضرورت ہے ،قاسم سوری
کوئٹہ (ویب ڈیسک)سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،نوجوان نسل کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کا یہ واحد راستہ ہے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف سپورٹس فیسٹول کے اختتام پر کھلاڑیوں و شائقین سے بات چیت میں کیا، اس موقع پر رکن اسمبلی مبین خلجی،باری بڑیچ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری منیر بلوچ،نصیب اللہ،ذولیخا عزیز و دیگر صوبائی قائدین موجود تھے
،سپورٹس فیسٹول میں 10 سے زائد مختلف کھیلوں کے مقابلے شامل تھے، اس موقع پر مہمان خصوصی قاسم خان سوری نے کہا کہ دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں کے میدان میں بھی ہمارے نوجوان کسی سے کم نہیں ہیں ہمارا صوبہ کھیلوں کے حوالے سے زرخیز ہے صوبے کے کئی نامور کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں صوبے اور ملک کا نام روشن کیا ہے بدقسمتی سے پہلے کھیلوں کے شعبوں پر کسی نے کوئی توجہ نہیں دی تھی مگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کھیلوں کے فروغ کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے اور اس سلسلے میں کئی منصوبے شروع کئے گئے
تھے جس سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ملا اگر اس بار پھر تحریک انصاف کی جیت ہوئے تو کھلاڑیوں کیلئے کئی منصوبے اور گراونڈز بنائے جائنگے،کھیلوں کے فروغ کے لئے سب سے پہلے اچھے میدان ہونا ضروری ہیں قابل اور محنتی کھلاڑیوں کو آگے لانے کی ضرورت ہے کھلاڑی ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ایک اچھا کھلاڑی نوجوان نسل کے لئے مثال ہوتا ہے جس سے متاثر ہوکر بہت سے نوجوان بری صحبت سے صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب ہوتے ہیں آخر میں مہمان خصوصی نے کامیاب ٹیموں اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
[…] الیکشن کمیشن کے فیصلے کےخلاف ملک بھرمیں عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں،قاسم سوری […]
[…] پاکستانی عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں،قاسم سوری […]