الیکشن اکتوبر 2023 میں وقت مقررہ پر ہونگے،حافظ حمد اللہ
الیکشن اکتوبر 2023 میں وقت مقررہ پر ہونگے،حافظ حمد اللہ
کوئٹہ (پ ر)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماءمولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے کی پر زور کو شش کررہاہے، ستمبر میں ”مارچ“کی کال اسی ناپاکایجنڈے کا حصہ ہے، مارچ لانگ ہو یا شارٹ یا کوئیک،یہ ٹھس مارچ ثابت ہوگا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن اکتوبر
2023 میں وقت مقررہ پر ہونگے، چیف آرمی کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کی صوابدید ہے جوطے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ فیصلے عمران خان کی خواہش پر نہیں آئین اورقانون کے مطابق ہونگے، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے مطابق عمران خان سر ٹیفائیڈ بددیانت آئین شکن جھوٹے اور انٹرنیشنل منی لانڈرر ثابت ہوچکاہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی سمیت امپورٹڈ بیرونی فنڈڈاور ایڈڈ ثابت ہوچکا وہ صادق اور امین نہیں رہے اگر وہ واقعی ملک میں الیکشن چاہتے ہیں تو وہ پنجاب اسمبلی اور کے پی کے اسمبلی توڑدیں۔
[…] بددیانت صدر اہم تقرری پر تجویز نہیں دے سکتا،حافظ حمد اللہ […]
[…] عمران نیازی نے بداخلاقی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،حافظ حمد اللہ […]