شہیداسلام کانفرنس کاانعقادخوش آئندہے،جماعتی احباب
شہیداسلام کانفرنس کاانعقادخوش آئندہے،جماعتی احباب
چمن(رنزوریار )شہیداسلام اور جمعیت علمائ اسلام کے مرکزی رہنماءقائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کےدست راست حضرت مولانامحمدحنیف? شہید نےاپنے تمام زندگی اسلام اور مظلوم عوام کی خدمت کیلئے وقف کی تھی۔جسکے مثالی اور انسانی خدمات و اوصاف پر افغانستان اور پاکستان کےمظلوم عوام گواہ ہے کہ شہید نے روز اول ہی سے انسانی خدمت کاعظم اور جدوجہد جام شہادت تک جاری رکھاتھا۔ان خیالات کااظہار جمعیت علماءاسلام کے بزرگ رہنماءحاجی محمدشاہ کونسلر۔عبدالخالق کونسلر۔مولوی زین الدین۔کونسلر۔محمدطیب۔حاجی علاوالدین۔اسداللہ۔احمداللہ۔ماسٹرم
نیراحمدودیگرنے ایک مشترکہ بیان میں کیا کہ شہیداسلام کانفرنس کے انعقاد کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ شہیداسلام مولانامحمدحنیف رح اپنے تمام زندگی اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کیلئے وقف کی تھی۔شہیداسلام ہمیشہ دین سےبے زار قوتوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی ثابت ہوئے۔شہیداسلام کے تاریخ ساز اسلامی خدمات ہمیشہ یاد رکھاجائیگا۔اس حوالے سے ہرسال 28 ستمبر شہیداسلام کے جام شہادت کا دن بڑی جوش واحترام سے منائی جاتی ہے اس دن علماءکرام اور قبائلی عمائدین شہیداسلام کوخراج عقیدت پیش کرتے ہی انکے بلا نسل ورنگ کے مشن کو آگے بڑھنے کی عہد کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ شہیداسلام کے اوصاف صفات اور مثالی کردار پر روشنی ڈالتے ہی اہل وطن کےسامنےبطور مثال پیش کرتے ہیں ہم یہ دن بطورماتم نہیں بلکہ بطور عقیدت واحترام کیلئے مناتے ہیں کہ شہید اسلام جام شہادت کے بعد بھی مظلوم عوام کی دلوں میں زندہ ہے اور زندہ رہینگے۔