سانحہ کارساز کے برسی کے موقع پر کرک میں دعائیہ تقریب کا اہتمام
سانحہ کارساز کے برسی کے موقع پر کرک میں دعائیہ تقریب کا اہتمام
کرک(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام وومن ونگ کی سیکریٹری اطلاعات مہرسلطانہ ایڈووکیٹ کے زیر نگرانی سانحہ کارساز کے برسی کے موقع پر کرک میں دعائیہ تقریب کا اہتمام, خواتین کی جانب سے قرآن خوانی کی گئی تفصیلات کے مطابق 18 اکتوبر سانحہ کار ساز کے برسی کے موقع پر کرک تخت نصرتی بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی
خیبرپختونخوا وومن ونگ کی سیکریٹری اطلاعات مہرسلطانہ ایڈوکیٹ کے زیرِ نگرانی قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا،برسی تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کرک کی خواتین تنظیم کے علاوہ درجنوں خواتین جیالوں نے شرکت کی،اس موقع پر سابقہ ایم پی اے و خواتین ونگ کی سیکریٹری اطلاعات مہرسلطانہ ایڈوکیٹ نے خواتین کو سانحہ کارساز کے حوالے سے بریفنگ دی اور ملٹی میڈیا پر سانحہ کے حوالے سے ڈاکومنٹریز دیکھائی،اس موقع پر مہرسلطانہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا اصل
مقصد خواتین میں شعور اجاگر کرنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں ملک کے لئے قربانیاں دی ہے جو کہ روز روشن کی طرح عیاں ہے پیپلز پارٹی غریب عوام اور حصوصا خواتین کی نمائندگی کرنے والا جماعت ہے خواتین پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی بھی مایوس نہیں ہونگے،واضح رہے خواتین کی سیکرٹری اطلاعات مہر سلطانہ ایڈوکیٹ نے ہر دور میں خواتین کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے خواتین کے حوالے سے پارٹی کا جو بھی تقریب ہو مہر سلطانہ ایڈوکیٹ نے صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔