اکرام الدین کا سیسلی کے کرسچن کمیونٹی کے مذہبی پادری پیٹرو ریگی سے ملاقات
ملاقات میں پاکستانی اور غیر ملکی پناہ گزینوں کے مسائل و مشکلات پر خصوصی بات چیت ہوئی۔
سیسلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کے اٹلی کے شہر سیسلی سے تعلق رکھنے والے کرسچن کمیونٹی کے مذہبی پادری پیٹرو ریگی سے ملاقات تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن کے یورپی صحافی و وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے گزشتہ روز سیسلی کرسچن کمیونٹی کے مذہبی پادری پیٹرو ریگی سے ملاقات ہوئی ملاقات میں سیسلی میں مقیم پاکستانی اور دیگر ممالک کے تارکین وطن کے مسائل و مشکلات کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور مذہبی پادری کو پناہ گزینوں کے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا اس موقع پر اکرام الدین نے مذہبی پادری پیٹرو ریگی کو تارکین وطن کی فلاحی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی کے مذہبی پادری پیٹرو ریگی کی فلاحی خدمات کسی سے چھپی نہیں ہے انکی بہترین خدمات پاکستانی اور غیر ملکی پناہ گزین ہمیشہ یاد رکھینگے ۔کرسچن کمیونٹی کے مذہبی پادری پیٹرو ریگی کئی سالوں سے پناہ گزینوں اور دیگر ضرورت مند افراد کو امدادی سامان فراہم کر رہے ہے جو قابل تعریف ہے انہوں نے ہمیشہ انسانیت کی بھرپور خدمت کی ہے اور کر رہے ہیں پیٹرو ریگی جیسے افراد پوری انسانیت کیلئے ایک مثال ہے اللہ ہم سب کو انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔