پوری دنیا کاامن اسرائیل کی وجہ سے خطرے میں ہے،خالدمسعود سندھو

0 89

کراچی ( )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدرخالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ناجائزریاست ایک فتنہ ہے۔آج پوری دنیا کا امن اس فتنے کی وجہ سےخطرے میں ہے ۔ دنیا کے لیے بڑی شرم بات ہے کہ آج فلسطینی بچے شہید ہو رہے ہیں۔فلسطین ایک بہت بڑے قبرستان کی شکل میں بدل چکا ہے۔ لیکن اسلامی قوتیں آج خاموش بیٹھی ہیں ۔ حماس نے اپنے ملک اور اپنے گھر کی حفاظت کےلیے دفاعی حملہ کیا۔ ہمیں حماس کی آواز بن کر ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک لائرز فورم اور کراچی بار ایسوسیشن کے تحت فلسطین سے یکجہتی کے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔احمدندیم اعوان صدر مرکزی مسلم لیگ کراچی ،عامر سلیم صدر کراچی بار ،نعیم قریشی ممبر سندھ بار کونسل ،حفیظ لاشاری ممبر سندھ بار کونسل،خاتون وکیل شازیہ منظور مغل سابق نائب صدر کراچی بار ،مدثر اقبال چوہدری ایڈووکیٹ صدر پاک لائیرز فورم نےبھی خطاب کیا، سمینار میں سینکڑوں وکلاء نے شرکت کی اور فلسطین کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےمسلمان ممالک اور پاکستان اس وقت اپنے مسائل کا شکار ہوتے ہوئے قبلہ اول کی طرف دیکھتے ہیں توسوائے مذمتی بیانات کے عملا کچھ نہیں کرپاتے۔اسرائیل ہسپتالوں کو نشانہ بنا کر جنگی جرائم کا مرتکب ہوچکاہے۔اقوام متحدہ کو اسرائیلی جنگی جرائم کی پاداش میں دہشت گرد اسٹیٹ ڈکلیئر کرنی چاہیے۔میں حماس کو اور فلسطینیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی اواز کو دنیا میں قائم رکھنے کے لیے جنہوں نے بیت المقدس کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔کراچی کے صدر احمدندیم اعوان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین اقوام متحدہ کا پیدا کیا ہوا مسئلہ ہے۔فلسطینیوں کی زمین پر یہودیوں نےنا جائز قبضہ کرکے فلسطینیوں کو کھلی جیل میں بند کردیا ہے۔جہاں معصوم مسلمان انسانی حقوق سے محروم ہیں ۔فلسطینیوں نے دلیری اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئےظالم اور قابض لوگوں کو باہر دھکلیلنے کی کوشش کی۔میں سلام پیش کرتا ہوں ان فلسطینیوں کو جنہوں نے آگے بڑھ کر اپنا سینہ پیش اور قبلہ اول کا دفاع کیا۔اسرائیل نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دیں ہیں ۔ہسپتال پر بمباری کرکے سینکڑوں معصوم لوگوں کو شہید کرکے عالمی جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ۔ فلسطینی ڈاکٹروں نے دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 5 سو لاشوں کے درمیان میں کھڑے ہو کر پریس کانفرنس کی کہ دنیا کو یہ ظلم نظر نہیں آتا ؟دنیا میں امن امان برقرار رکھنےکے دعوے دار اقوام متحدہ صرف یہ بیان دے سکی کہ یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔آج مسلم امہ کو یکجا ہونا ہوگا ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.