ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاءمسلط ہے،خوشحال کاکڑ

0 106

)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع شیرانی کے اہتمام پر علاقہ خانکی میں ایک نمائندہ عوامی اجتماع کا انعقاد پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں شیرانی اور ہریفال قوم کے قومی زعما ، علما کرام، نمائندہ عوامی شخصیات سمیت عوام اور نوجوان سیاسی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجتماع پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ پارٹی سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا ، سیکریٹری اطلاعات محمد عیسی روشان، صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے اور حاجی قدیر شیرانی اور پی ٹی ایم کے عثمان زیارمل نے خطاب کیا۔ جبکہ عبدالستار شیرانی ایڈوکیٹ نے سٹیج سیکریٹری کے فرائض سرانجام دئے اور حافظ صادق نے تلاوت کلام کی سعادت حاصل کی۔ محمد قسیم ایڈوکیٹ بہرام خان نے قراردادیں پیش کی۔ پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نےضلع شیرانی کے مشران ، نمائندگان اور عوام کا اجتماع میں بڑی تعداد پر شرکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوا میپ پشتون قومی تحریک کے عظیم رہنماں اور ملی شہدا کی وارث پارٹی ہے جنہوں نے ہماری تاریخ کے مختلف ادوار میں پشتون افغان غیور ملت اور اپنے محبوب وطن پشتونخوا اور افغانستان کے دفاع ، قومی حقوق و اختیارات کے حصول کی راہ میں عظیم قربانیاں دی ہیں لیکن ہماری قومی تحریک کے تمام قربانیوں کے باوجود آج بھی پشتون افغان ملت اور پشتونخوا وطن تقسیم اور قومی خود مختیاری ، ملی وحدت اور حقوق واختیارات سے محروم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قومی محکومی نے ناقابل برداشت صورت اختیار کی ہے ہمارے عوام کےغربت ، بے روزگاری اور تباہ حالی کے اس اذیت ناک صورتحال میں قوم کی حیثیت سے متحد و منظم ہو کر اپنی قومی بقا اور اپنے وطن کی تحفظ کیلئے فیصلہ کن جدوجہد کے سوا کوئی راستہ نہیں اور ہماری ملت کے تمام تباہ حالی کے باوجود آج بھی ہمارے غیور ملت میں قومی نجات حاصل کرنے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے لیکن قومی نجات کیلئے لازم ہے کہ ہمارے باشعور عوام قومی تحریک کے صفوں میں متحد و منظم ہو اور قوم ووطن کی خدمت کو اپنا مقدس ملی فریضہ تصور کریں۔ انہوں نے کہا کہ پشتون افغان وطن کے قدرتی وسائل دیگر تمام اقوام سے زیادہ ہےلیکن ہمارے وسائل پر ہمارا قومی حق ، ملکیت حاصل نہیں اور نہ ہی ہمیں اپنے قومی مستقبل کیلئے قومی فیصلوں کا اختیار حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کے اس عصر میں کوئی قوم قومی ، سیاسی ، معاشی اور ثقافتی اقتدار کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی اور نہ ہی اپنے زبان اور ثقافت کا تحفظ کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے استعماری حکمرانوں نےانگریز ی استعمار کی طرز پر ہماری قومی محکومی کو دوام دیا ہے آج ہمارے ملک میں غیر اعلانیہ مارشلا مسلط ہے پاکستان کی استعماری اسٹبلشمنٹ نے نگران حکومت کے نام پر پشتونخوا وطن کے عوام پر روزگار کے تمام دروازے بند کئے ہیں تمام تجارتی راستوں کی بندش کے باعث پشتونوں کی معاشی قتل عام جاری ہے دوسری طرف افغان کڈوال عوام کے خلاف انتہائی ناروا اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ہم نے اپنے عوام کے اتفاق واتحاد اور اپنے قومی طاقت سے اپنے قومی حقوق و اختیارات کے حصول اور اپنی قومی وسائل کے تحفظ اور افغان کڈوال عوام کی دفاع یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوا میپ کے اکابرین اور کارکنوں نے اس ملک میں قوموں اور عوام کی حق حکمرانی ، آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے تاریخی قربانیاں دی ہے یہ امر افسوس ناک ہے کہ ملک میں جمہوریت کے دعویدار اور پی ڈی ایم کے پارٹیوں نے اسٹبلشمنٹ سے ساز باز کر کے آئین اور پارلیمان کو اسٹبلشمنٹ کے تابع بنانے کا راستہ اختیار کیا ہے جو انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس ملک کی ایک پاپولر پارٹی ہے پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف آئین و قانون کے برخلاف کریک ڈان مذموم اقدام ہے جو آئین اور قانون کے سراسر منافی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.