درخت لگانا ہمارا قومی فریضہ ہے لیکن اس سے زیادہ اہم کام ان کی دیکھ بھال ہے: محمد صدیق مندوخیل
(ویب ڈیسک)
سیکڑیری فاریسٹ اینڈ واٸلڈ لاٸف بلوچستان محمد صدیق مندوخیل نے کہا کہ شجر کاری مہم نہ صرف جنگلات کے اہم ترین کردار میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے بلکہ درختوں سے موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو بھی ختم کرنے میں مدد دیتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ پشین کے موقع پر محکمہ جنگلات کی نرسیوں کا معاٸنہ کرتے ہوٸے کیا اس موقع پر چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ نارتھ عبدالجبار بھی ان کے ہمراہ تھے سیکڑیری فاریسٹ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں نئے اگائے جانےوالے پودوں کی مکمل دیکھ بھال کرنا ہوگی
انہوں نے کہاکہ درخت لگانا ہمارا قومی فریضہ ہے لیکن اس سے زیادہ اہم کام ان کی دیکھ بھال ہے تاکہ یہ مکمل طریقے سے نشوونما پا کر علاقے کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنیں سول سوسائٹی اور عوام سے اپیل ہےکہ وہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جنگلات کے تحفظ وترقی میں اپنا قومی اور عالمی فریضہ ادا کریں کرہ ارض پر مالیاتی عدم توازن کی ایک بڑی وجہ جنگلات کا تیزی سے کم ہونا ہے اسلیئے یہ ہماری قومی اور انسانی ذمہ داری ہے کہ انسانی زندگی کو لاحق خطرات کو کم کرنے کیلئے شجر کاری پر بھر پورتوجہ دیں
چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ نارتھ عبدالجبار نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ شجر کاری مہم میں بڑھ جڑھ کر حصہ لیں اور اس کے ساتھ لگائے گئے پودوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنائے تب ہی ہم حقیقی طور پر شجرکاری مہم کے فوائد حاصل کر سکتے عوام سے اپیل کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر آنے والوں نسلوں کے لیئے سرسبز پشین بنائے اس کے علاوہ سیکڑیری فاریسٹ نے پشین یارو روڑ پر محکمہ جنگلات پشین کی جانب سے لگاٸے گٸے درختوں کا معاٸنہ بھی کیا