ژوب ضلع شیرانی جنگلات کی حفاظت، نایاب پرندوں کی شکار،اشر، گرینڈ جرگہ

1 342

ژوب شیرانی قدرتی گیس سے محروم، گیس پلانٹ کی تنصیب دعوؤں تک محدود، ایندھن کے لیے جنگلات کی بے دریغ کٹائی۔۔*

تحریر علی خان مندوخیل

سوئی گیس سے محروم جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے علاقے کی خوبصورتی اور بارشوں میں کمی،،، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا دوسرا بڑا شہر ضلع ژوب اور ضلع شیرانی اپنے صوبے کی قدرتی وسیلہ سوئی گیس سے محروم ہے گیس پلانٹ کی تنصیب کاکام صرف دعوؤں تک محدود لکڑیوں اور ایل پی جی سلنڈر کی قمیتوں میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے عام شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، گزشتہ دور حکومت میں ژوب کے لیے گیس پلانٹ کا باقاعدہ اعلان اور پلانٹ کے لیے زمین مختص ہونے کے باوجود بھی گیس پلانٹ تنصیب کا کام شروع نہ ہوسکا، سردیوں کی موسم شروع ہوتے ہی ژوب میں ایل پی جی گیس سلنڈروں کی قمیتوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ایل پی جی سلنڈر غریب عوام کی پہنچ سے دور ہے، ژوب کے مختلف علاقوں میں گھنے اور خوبصورت جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی وجہ سے ایک طرف موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ساتھ علاقے کی قدرتی خوبصورتی اور جنگلات کی کٹائی بڑے پیمانے پر جاری ہے، البتہ ژوب اور شیرانی کے کچھ مقامات پر علاقے کے لوگوں نے جنگلات کی کٹائی پر پابندی عائد کیا ہے لیکن گیس نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگ دور دراز علاقوں سے منہگے داموں لکڑیاں لانے پر مجبور یے، علاقے کے لوگوں نےبتایا کہ وفاقی حکومت اپنے اعلانات کو عملی کرکے ژوب اور شیرانی کو سوئی گیس پائپ لائن یا گیس پلانٹ کی تنصیب کے لیے جلد از جلد اقدامات اٹھائے، اس سلسلے میں اشر نے کل 20 نومبر کو سلیازہ میں ایک گرینڈ جرگے کا اہتمام کیا ہے جرگے کے منتظم سالمین خپلواک نے بتایا کہ جنگلات کی کٹائی نایاب پرندوں کے شکار پر فوری پابندی ایندھن کے متبادل ذرائع گیس کی فراہمی اور سرکار کی زمہ داری کے موضوعات پر جرگے منعقد ہوگا۔۔ جس میں تمام طبقہ فکر کے افراد شریک ہونگے۔۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ژوب میں سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلہ، 4 افراد ہلاک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.