ایک اور اسلامی ملک کا اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان

0 136

ایک اور اسلامی ملک کا اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان نے ایک ماہ سے جاری مذاکرات کے بعد اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، تاہم سفارت خانہ اسرائیل کے متنازع دارالحکومت یروشلم کے بجائے ملک کے دوسرے بڑے شہر تل ابیب میں کھولا جائے گا۔

 

اسرائیلی شہر تل ابیب میں پہلے ہی آذربائیجان کا سیاحتی دفتر اور تجارتی نمائندہ دفتر بھی قائم ہے اور ممکنہ طور پر اسی دفتر میں ابتدائی طور پر سفارت خانہ کھولا جائے گا۔

اسرائیل کے وزیراعظم یائر لپپد نے آذربائیجان کو اہم شراکت دار ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ آذربائیجان مسلم دنیا کا وہ ملک ہے جہاں یہودیوں کی بڑی تعداد رہتی ہے اور وہاں 30 سال سے ہمارا سفارت خانہ بھی ہے۔

 

یاد رہے کہ اسرائیل کا سفارت خانہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں 1993ء سے موجود ہے اور دونوں ممالک کے درمیان 30 سالہ تعلقات ہیں تاہم آذربائیجان نے وہاں اپنا سفارت خانہ نہیں کھولا تھا۔

مسلم ملک آذربائیجان کی پارلیمنٹ نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دے دی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.