مشہور بھارتی اداکار گاڑی میں مردہ پائے گئے

1 162

بھارتی ریاست کیرالہ میں ہوٹل پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے مشہور ملیالم اداکار ونود تھامس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔بھارتی پولیس کا بتانا ہے کہ ملیالم فلم انڈسٹری سے وابستہ مشہور اداکار ونود تھامس ایک ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں، اداکار ونود تھامس کی عمر 45 سال تھی ۔
پولیس کے مطابق ہوٹل کی انتظامیہ نے اطلاع دی تھی کہ ان کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں ایک شخص کافی وقت سے موجود ہے، جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور اداکار کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اداکار کی موت کی وجہ جاننے کیلئے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] مشہور بھارتی اداکار گاڑی میں مردہ پائے گئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.