ن لیگ ہی ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگی،جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ ( پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد پارٹی کے ٹکٹ کے حصول کےلئے درخواستیں جمع کروارہے ہیں کیونکہ مسلم لیگ (ن) ہی ملک اور قوم کو تباہی اور بربادی سے بچا کر ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی اپنے جاری کردہ بیان میں انہو ں نے کہا کہ پارٹی سربراہ میاں محمد نواز شریف نے وطن واپسی کے بعد سب سے پہلا دورہ بلوچستان کا کیا۔ کیونکہ وہ بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل اور لوگوں کو درپیش مشکلات اور ایک ایک ایشو سے بخوبی واقف ہے ان کی کوشش ہے کہ پا ر ٹی کو مزید مضبوط اور فعال بناتے ہوئے آنے والے انتخابات میں موثر انداز میں حصہ لیکر عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر مسلم لیگ کی حکومت کا قیام عمل میں لانے کے بعد ملک اور قوم کو جس طرح تبدیلی کے نام پر تباہی کے دہانے پہنچایا گیا ان مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔ کیونکہ عوام کی توقعات میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) سے جڑی ہوئی ہے جس طرح ماضی میں مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آنے کے بعد ملک اور قوم کو دہشت گردی کے افریت توانائی کے بحران ، بے روزگاری اور مہنگائی کے چنگل سے نجات دلاکر ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ انشاءاللہ کامیابی حاصل کرکے اپنی ماضی کی روایات کو برقرار رکھیں گے کیونکہ آنے والا دور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہے اسی لئے بلوچستان میں آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پارٹی کے ٹکٹ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کروائی جارہی ہے یہی پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور کامیابی کی دلیل ہے۔