ماہی گیروں کو بحفاظت ریکسیکو کرنے پر پاک نیوی کے تہہ دل سے مشکور ہیں،اہلیان سربندر

0 78

گوادر (پ ر)ہم اہلیان سربندر پاکستان نیوی کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انھوں نے مشکل کی ہر گھڑی میں ماہی گیروں کی مدد کرنے کا عملی ثبوت دیتے ہوئے مورخہ 18 نومبر 2023 بروز ہفتہ سمندر میں لاپتہ عبد الوحید ولد مراد بخش سکنہ سربندر گوادر کی کو بحفاظت ریسکیو کیا۔عبد الوحید مورخہ 12 نومبر کو سمندر میں نکلا جس کے بعد وہ اپنی فیملی سے رابطہ نہ کر سکا۔ سا ت دن مسلسل سمندر میں رہنے اور خوراک کی قلت کے سبب وہ جسمانی طور پر لاغر ہو گیا۔ مذکورہ کی فیملی نے مورخہ 18 نومبر 2023 کو پاکستان نیوی سے مدد کی اپیل کی۔ عبد الوحید جو کہ گزشتہ سا ت دنوں سے سمندر میں لاپتہ تھا اور اس کا رابطہ اپنے گھر نہیں ہو پایا تھا۔ جس پر پاکستان نیوی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سمندر میں گشت پر مامور ٹیم کو روانہ کیا جنھوں نے کامیاب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے عبد الوحید کی قیمتی جان بچائی۔ کامیاب ریسکیو آپریشن کی تکمیل کے بعد مذکورہ کو سربندر ماہی گیر اتحاد کے چیئرمین عطا اللہ اور سربندر کی سیاسی اور سماجی شخصیت اور جنرل کونسلر رفیق خیال ک

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.