بلوچستان کی محرومیاں دور کئے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں، بلاول بھٹو

1 183

کراچی(ویب ڈیسک)
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کی محرومیاں دور کئے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں،یہ بات انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے موقع پر کہی۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت مخالف تحریک کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،

بلاول بھٹو زرداری نے سردار اختر مینگل کو بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچستان کو حقوق کی فراہمی کے سلسلے کا آغاز کیا، بلوچستان کی محرومیاں دور کئے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں، بلوچستان کے وسائل پر سب سے پہلے بلوچ عوام کا حق ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] کی بالادستی کے لیے ملک بھر کی سیاسی و قومی جماعتیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور پی ڈی ایم عملا بلوچستان کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.