پاک بحریہ کے جہاز طغرل کادورہِ سری لنکا اور بحری مشق لائن اسٹار میں شرکت

0 296

پاک بحریہ کے جہاز طغرل کادورہِ سری لنکا اور بحری مشق لائن اسٹار میں شرکت

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کے جہاز طغرل نے پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے جذبہ خیر سگالی کے تحت کولمبو سری لنکا کا دورہ کیا۔ بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز طغرل کاسری لنکا میں پاکستان کے سفیر اور سری لنکا بحریہ کے حکام نے استقبال کیا۔

 

 

بندرگاہ کے دورے کے دوران پی این ایس طغرل کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن شاہد احمد نے سری لنکن نیوی کے ویسٹرن نیول ایریا کمانڈر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفت و شنید کے علاوہ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔کمانڈنگ آفیسرنے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے سری لنکا کی عوام کے لئے بالعموم اور سری لنکا کی بحریہ کے لئے بالخصوص نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

دورے کے اختتام پر پی این ایس طغرل نے مشترکہ بحری آپریشنز اور روابط کے فروغ کے لیے سری لنکا کی بحریہ کے جہاز کے ساتھ دو طرفہ مشق لائن اسٹار میں شرکت کی۔

پی این ایس طغرل کا حالیہ دورہ ِ سری لنکا دونوں ممالک کے مابین دفاعی اور سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.