نوجوان نے ’سب سے بڑے منہ‘ کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا

0 317

منی سوٹا(ویب ڈیسک) 16 سالہ امریکی نوجوان آئزک جانسن نے اپنا منہ 4 انچ کھول کر سب سے بڑے منہ کا عالمی ریکارڈ ایک بار پھر اپنے نام کرلیا ہے۔

خبروں کے مطابق، منی سوٹا کے رہائشی آئزک نے 2019 میں اپنا جبڑا 3.67 انچ کھول کر پہلی بار گنیز ورلڈ ریکارڈ میں سب سے بڑے منہ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام درج کروایا تھا۔ تب اس کی عمر 14 سال تھی۔

آئزک کی اس کامیابی کو مقامی میڈیا نے نمایاں طور پر نشر بھی کیا لیکن ابھی اس کا ریکارڈ تسلیم کرنے کےلیے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں کارروائی جاری ہے۔

’’مجھے حیرت بھی ہے اور خوشی بھی کہ میں قدرتی طور پر اتنا بڑا منہ کھول سکتا ہوں،‘‘ آئزک نے میڈیا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

اسے اگلے سال اٹلی میں گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے افراد سے متعلق ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

لیکن چند ماہ بعد پنسلوانیا کے ایک اور نوجوان نے اس سے بھی بڑا منہ کھول کر اسے عالمی ریکارڈ سے محروم کردیا۔

دو سال بعد آئزک نے ایک بار پھر کوشش کی اور اپنا منہ 4 انچ تک کھولنے میں کامیاب ہوگیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.