بلوچستان کے وسائل پر قبضہ جمانے کی آمرانہ انداز میں ناروا پالیسیوں کیخلاف خاموشی اختیار نہیں کرینگے، غلام نبی مری
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری ،ضلعی جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو، سینیئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، جوائنٹ سیکرٹری اسماعیل کرد، سیکرٹری اطلاعات ونشریات نسیم جاوید ہزارہ،فنانس سیکرٹری میر محمد اکرم بنگلزئی، لیبر سیکرٹری عطاء اللہ کاکڑ، خواتین سیکرٹری باجی منورہ سلطانہ، کسان ماہی گیر سیکرٹری ملک محمد ابراہیم شاہوانی، انسانی حقوق سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ اور پروفیشنل سیکرٹری میر غلام مصطفیٰ سمالانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گزشتہ روزپارٹی کی مرکزی کال پر ریکوڈک بل کی منظوری کیخلاف بی این پی کوئٹہ کے زیر اہتمام کامیاب احتجاجی جلسہ اور ریلی میں بھر پور انداز میں شرکت کرنے پر بی این پی کوئٹہ کے یونٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز، ضلعی کونسلران، پارٹی کارکنان، اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے بلوچستان کے ساحل و سائل کے دفاع کے سلسلے میں اہمیت کے حامل پارٹی کے اس سیاسی جمہوری احتجاج کوکامیاب بنا کر ثابت کیا کہ بی این پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں حقیقی معنوں میں بلوچ قوم کے ساحل وسائل اور بلوچستان کے اجتماعی قومی مفادات کے دفاع کی جد و جہد کرنے والی نمائندہ سیاسی ترجمان جماعت ہے، جو کہ روز اول سے لیکر آج تک پارٹی کا یہاں کے ساحل وسائل کے دفاع کے حوالے سے ایک واضع اصولی اور نظریاتی موقف بیانیہ ہے، جوکہ یہاں کے عوام کے سامنے عیاں ہے، اور پارٹی کسی بھی صورت میں یہاں کے وسائل پر قبضہ جمانے کی آمرانہ غیر جمہوری انداز میںناروا پالیسیوں کیخلاف خاموشی اختیار نہیں کرینگے، بلکہ ہر سطح پر سیاسی مذاحمتی فکر و خیال کو تقویت و فروغ دیکر قوم وطن دوستی کے نظریے کو اجاگر کرکے ان نبرد آزما قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑ ہو کر مذاہمت کریں گے جن کی نظریں یہاں کے ساحل وسائل پر قبضہ جمانے پر مرکوز ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ نادہندہ قوتوں اور مفاد پرست ، و موقع پرست نام نہاد سیاسی پارٹی کی خام خیالی ہے کہ وہ بی این پی جیسی مضبوط فعال متحرک ہر دل عزیز اور یہاں کے لاکھوں بلوچستانیوں کے دلوں کی دھڑکن نمائندہ جماعت کی موجودگی میں اپنے توسیع پسندانہ اور لوٹ کھسوٹ پر مبنی پالیسیوں پر کامیاب ہو کر انکے عزائم کی تکمیل ہو گی کیونکہ ساحل وسائل کے دفاع کی جد و جہد میں بی این پی کے سیاسی و نظریاتی فکری ،کارکنوں کی ایک طویل تاریخی تسلسل کی جد و جہد قربانیوں سے بھر پڑی ہے جنہوں نے بلوچستان کے ساحل و سائل کی ایک ایک انچ کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ و لہو پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا ہے، کیونکہ بلوچستان ہماری مارد وطن ہے اور اس کے اوپر اور اندر موجود قدرتی دولت ساحل ہماری قومی شناختی کی علامت ہے، دنیا کی کوئی طاقت ہماری شناخت و وجود کو ہم سے جدا نہیں کر سکے گی،ایک نہتے سیاسی کارکن کی حیثیت سے اپنے ماردر وطن کی شناخت و وجود کے دفاع کی جد و جہد کرنا ہمارا قومی وطنی ذمہ داریوں اور فرائض میں شامل ہے ۔