زلزلے سے 100 سے زائد افراد جاں بحق

0 109

زلزلے سے 100 سے زائد افرادجاں بحق

چین میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 6.2 شدت کے زلزلے سے شمال مغربی صوبہ گانسو لرز اٹھا، متعدد رہائشی عمارتیں زمیں بوس ہونے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔سیکڑوں افراد زخمی اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ کا کیا جا رہا ہے،چینی حکومت نے امدادی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔چینی حکومت کے مطابق ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی

 

 

35 کلو میٹر اور مرکز چین کے شہر لانزوسے 102 کلو میٹر دور جنوب مغرب تھا۔چین کی حکومت کی جانب سے ڈیزاسٹر ریلیف ایمرجنسی کو فعال کر دیا گیا ہے اور ریسکیو کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ زلزلے کے اثرات کا جائزہ لینے اور مقامی امدادی کارروائیوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ایک ورک ٹیم کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیا گیا ہے۔زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد اور

عوام کیلئے ایک اور اچھی خبر،ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

 

گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کے بعد لوگ کلمہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کی گہرائی 140 کلو میٹر زیر زمین تھی، زلزلے کا مین مرکز دودا مقبوضہ کشمیر تھا۔واضح رہے ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا

تیل کی گرتی قیمتوں کے بعد ایک بڑا اضافہ

 

نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں م?ں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ زلزلہ قشر الارض سے توانائی کے اچانک اخراج کی وجہ سے رونما ہوتا ہے، ?ہ توانائی اکثر آتش فشانی لاوے کی شکل م?ں سطح زم?ن پر نمودار ہوتی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.