بی،این،پی کیخلاف سازشیں کامیاب نہیں ھونگی، میر رحیم جتک

0 60

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما، ممتاز قبائلی شخصیت ” حاجی میر عبدالرحیم جتک ” نے کہا ہے۔ عوام بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساتھ ہیں اور اٹھ فروری کو بی این پی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا۔ بلوچستان کے عوام نام نہاد قوم پرستوں اور مذہب پرستوں کو مسترد کر دیں گے۔ جنہوں نے ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا۔ بی این پی نے کبھی دروغ گوئی کی سیاست نہیں کی۔ بلکہ بلوچستان اور یہاں کے عوام کے لیے بلوچستان کا اقتدار بھی مسترد کیا۔ قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے قربانیاں دیں۔ مگر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ اور کوئی سودے بازی نہیں کی۔ انھوں نے کہ نام نہاد قوم پرستوں نے ھمیشہ عوام کو دھوکہ دیا۔اب وہ کس منہ سے اصول اور حقوق کی بات کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر حلقے کے عوام، قبائلی عمائدین اور کارکنوں کے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ بی این پی بلوچستان اور یہاں کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔ اور قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کے پیروکار ہر گھر میں موجود ہیں۔ اور اٹھ فروری کو ہر ووٹر کا ” مہر” انتخابی ” نشان کلہاڑی” پہ لگے گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ نام نہاد عناصر ماضی قریب کا حوالہ دے کر بی این پی کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ مگر عوام اس حقیقت سے بخوبی اگاہ ہیں۔ کہ بی این پی نے بلوچستان اور یہاں کے عوام کی خاطر یقینی اقتدار کو ٹھکرا دیا تھا۔ یہی وجہ ہے۔ کہ عوام بلوچستان نیشنل پارٹی کے سوا کسی اور کا نام بھی لینے کو تیار نہیں۔انھوں نے کارکنوں کو تاکید کی۔کہ انتخابات کی بھرپور تیاری کریں۔اور عوام سے قریبی رابطہ رکھیں۔اس موقع پر متعدد سیاسی کارکنوں نے مختلف جماعتوں سے مستعفیٰ ھوکر بی،این،پی میں شمولیت اور میر عبدالرحیم جتک کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.