جعلی کائونٹس کیس ، احتساب عدالت کا بیرون ملک جانے والے ملزمان کی تفصیلات متعلقہ ادارے سے طلب کرنیکا فیصلہ

0 143

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے جعلی بنک اکائونٹس کیس میں خواجہ انورمجید ، عبد الغنی مجید اور دیگر کیخلاف گنے کے کسانوں کیلئے سبسڈی میں خورد برد کا ریفرنس میں بیرون ملک جانے والے ملزمان کی تفصیلات متعلقہ ادارے سے طلب کرنیکا فیصلہ کرلیا ۔ پیر کو ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔ دور ان سماعت عبد الغنی مجید، داودی مورکاس ، راشد احمد سمیت دیگر ملزمان کو احستاب عدالت پیش کر دیا گیا ۔ جج احتساب عدالت نے کہاکہ باقی ملزمان کہاں ہے؟ کیا وہ مل نہیں رہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ خواجہ انور مجید جوڈیشل کسٹڈی میں کراچی ہے، کچھ ملزمان کا ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا کہ کس کس ملک میں ہے ۔ وکیل صفائی نے کہاکہ خواجہ انورمجید اتنے بیمار ہے کہ یہاں شفٹ نہیں کیا جا سکتا۔نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کہاکہ جیل اتھارٹی سے انورمجید کی میڈیکل رپورٹ منگوائی جائے۔احتساب عدالت نے بیرون ملک جانے والے ملزمان کی تفصیلات متعلقہ ادارے سے طلب کرنیکا فیصلہ کرلیا ۔ عدالتی حکم میں کہاگیاکہ جیل سپرٹنڈنٹ خواجہ انور مجید کی میڈیکل رپورٹس سے عدالت کو آگاہ کریں ۔ بعد ازاں احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 6فروری تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے عبد الغنی مجید، داودی مورکاس سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمارنڈ میں توسیع کر دی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.