اپنے کارکنوں کو دھوکہ دینے والے کس منہ سے دوسروں پر دشنام طرازی کرتے ہیں،فردوس عاشق اعوان

0 3

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپنے کارکنوں کو دھوکہ دینے والے کس منہ سے دوسروں پر دشنام طرازی کرتے ہیں،غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری قوم کاٹ رہی ہے،وزیراعظم عمران خان کو قوم کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے،آنے والے دنوں میں عوام کی آسانی کیلئے مزید اقدامات ہوں گے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری قوم کاٹ رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ چار دن جیل میں نہ رہنے والوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں۔ انہوںنے کہاکہ 16 ماہ میں موجودہ حکومت نے قرضوں کی ادائیگی سمیت معاشی نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے بروقت اور جرات مندانہ فیصلے کئے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مالیاتی اور انتظامی مشکل فیصلے قوم کو 71 سال کے مسائل سے نجات دلانے کے لیے کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ قوم کی ہمت اور حوصلے سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جارہاہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو قوم کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو براہ راست ریلیف دینے کیلئے 7ارب کا یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے پیکیج دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ آنے والے دنوں میں عوام کی آسانی کیلئے مزید اقدامات ہوں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.