پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا سیکرٹری کامرس کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار

0 135

اسلام آباد (این این آئی) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے سیکرٹری کامرس کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے حکام وزارت کامرس نے بتایا ہے کہ سیکریٹری صاحب وزیراعظم آفس ایک میٹنگ میں ہیں جس پر کمیٹی چیئر مین نے کہاہے کہ کیا امریکی سیکرٹری ایلس ویلز نے چھاپا مارا ہے کہ سیکرٹری صاحب ایمرجنسی میں چلے گئے، آئندہ ایسا کوئی جواب قبول نہیں کیا جائیگا۔ پیر کو کمیٹی کی صدارت کنوینئر کمیٹی ایاز صادق نے کی ۔ اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے آڈٹ پیراز اور وزارت کامرس کے پیراز کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں سیکرٹری کامرس کی عدم حاضری پر کمیٹی کا اظہار برہمی کیا ۔ حکام وزارت کامرس نے کہاکہ سیکریٹری صاحب وزیراعظم آفس ایک میٹنگ میں ہیں۔ ایازصادق نے کہاکہ کیا امریکی سیکرٹری ایلس ویلز نے چھاپا مارا ہے کہ سیکرٹری صاحب ایمرجنسی میں چلے گئے،آئندہ ایسا کوئی جواب قبول نہیں کیا جائیگا۔کمیٹی نے موسمیاتی تبدیلی حکام کو ادارہ جاتی تحقیقات کیلئے مزید 10 دن کا وقت دیدیا۔ ممبر کمیٹی نے عامر ڈوگر نے کہاکہ کمیٹی وزارت موسمیاتی تبدیلی کیخلاف کارروائی کرے، پہلے بھی 10 دن دیے اور 10 سال گزرگئے، اب مزید 10 سال چاہیے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.