نواز الدین صدیقی فلم کی شوٹنگ کیلئے لندن روانہ ہوگئے

0 121

نواز الدین صدیقی فلم کی شوٹنگ کیلئے لندن روانہ ہوگئے

ممبئی (ڈیلی صحافت ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکار نواز الدین صدیقی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں لندن روانہ ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نواز الدین صدیقی اپنی نئی فلم ’سنگین‘ کی شوٹنگ کے لئے لندن روانہ ہوئے ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ لندن اور ممبئی میں کی جائے گی
جبکہ فلم اسی سال ریلیز ہونے کا امکان ہے۔نواز الدین صدیقی نے لندن روانگی کے لئے فیس ماسک پہن رکھا تھا جبکہ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ مشکل حالات سے واقف ہوں پر کام جاری رہنا چاہیے۔
واضح رہے کہ اس فلم کا اعلان گزشتہ سال اکتوبر میں کیا گیا تھا۔ نواز الدین صدیقی کے علاوہ فلم میں اداکارہ الناز نوروزی بھی شامل ہیں۔ دونوں اداکار پہلے بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.