حریم شاہ کی ویب سیریز ”راز“ کا پہلا ٹیزر جاری

0 190
لاہور (ڈیلی صحافت ویب ڈیسک) ٹک ٹار اسٹار حریم شاہ کی ویب سیریز ”راز“ کا پہلا ٹیزر جاری ہوگیا۔چند روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ حریم شاہ پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم (اسٹریمنگ ویب سائٹ) اردو فلکس کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔
اور اب ان کی ویب سیریز ”راز“ کا پہلا ٹیزر بھی منظرعام پر آگیا ہے۔اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاو ¿نٹ سے گزشتہ روز ویب سیریز ”راز“ کا ٹیزر جاری کیاگیا۔
اس ویب سیریز میں حریم شاہ کی زندگی کی اصل کہانی دکھائی گئی ہے کہ کس طرح وہ ٹک ٹاک پر متنازع ویڈیوز وائرل ہونے کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔
ویب سیریز میں سوشل میڈیا کی پاور کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یہ سوشل میڈیا راتوں رات کسی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیتا ہے اور کس طرح ایک ہی جھٹکے میں سب کچھ ختم کردیتا ہے
۔ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ پریشان یا مایوس ہونے کے بجائے الٹا اس صورتحال کو انجوائے کررہی ہیں۔اس ویب سیریز کو اسد علی زیدی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.