ہائے رے غربت
تحریر،زبیر بلوچ
زیر نظر تصویر ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے خوبصورت پہاڑی وادیوں بہتے ہوئے آبشاروں ندی نالوں قدرتی معدنیات قیمتی پہاڑی پتھروں جنگلات و جنگلی حیات سے لبریز سب ڈویژن کنراج کے ایک غریب و بے روزگار نوجوان جعفر خان ولد خیر محمد گورگیج ساکن گوٹھ حاجی نیک محمد تحصیل کنراج ضلع لسبیلہ بلوچستان کی ہے جو کہ سب ڈویژن کنراج کے واحد کمپنی دودر میں محنت و مزدوری کرکے اپنے گھر کے 16 افراد کی کفالت کا واحد ذریعہ تھا جو کہ گزشتہ ایک سال سے منہ کے کینسر میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے ناصرف وہ خود اذیت کا شکار ہے بلکہ اس کے زیر کفالت رہنے والے 16 گھر کے افراد جن میں چھوٹے بچے خواتین بوڑھے ماں باپ شامل ہیں وہ اس واحد کفیل کے کینسر جیسے موزی مرض میں مبتلا ہونے پر فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ایک بات کی وضاحت کرتا چلوں کہ جعفرخان گورگیج کے والد بزرگوار نے دو شادیاں کیں تھیں جعفرخان گورگیج کا بھائی دودر کمپنی میں کام کے دوران پہاڑی پتھر کے ٹوٹ کر اوپر گر جانے کے باعث جاںبحق ہوگئے تھے کمپنی کی جانب سے کسی قسم کی ریلیف یا معاوضہ غمزدہ لواحقین کو فراہم نہیں کیا گیا جس کے باعث جعفر خان گورگیج پر اپنے بھائی اور والد کی دونوں بیویوں کے بچوں کی کفالت کی ذمداری نبھانی پڑ رہی ہے یوں تو ہماری وفاقی اور صوبائی حکمرانوں کی جانب سے صحت کارڈ راشن کارڈ مہنگائی کارڈ بے روزگاری کارڈ کی اجراء بڑے تواتر سے کیا گیا ہے مگر ان سب سہولیات میں سے اگر غریب عوام کے حصے میں کچھ آیا ہے تو بے بسی لاچارگی موذی بیماریاں سب سے بڑھ کر بے روزگاری اور بیماریاں نہ جانے اس ملت خداداد کے کتنے جعفر خان گورگیج جیسے واحد گھر کے کفیل کینسر سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر گھروں میں بغیر کسی علاج معالجے کے سسک سسک کر اپنی زندگانی کے باقی ماندہ دن گزار رہے ہیں اور ان سمیت ان کے اہل خانہ کی غمزدہ بے بس لاچار آنکھیں کسی مسیحا کی راہیں تکتے تکتے شب و روز اس کی دست شفیق کے آسرے میں مایوسیوں کی گھٹا ٹوپ کھائیوں میں دھنس چکیں ہیں مگر تاحال کوئی بھی ان کا مسیحا بن کر ان تک نہیں پونچ پایا کاتب تقدیر اپنی مصلحتوں کو خود جانے نہ جانے اس کی کس مصلحت میں ہمارے لیے بھلائی ہے یا پھر جعفر خان گورگیج کی طرح نہ ختم ہونے والے امتحان کی پریشانی اللہ تعالی سب پر کرم فرمائے وزیر اعلیٰ بلوچستان سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سینئر صوبائی وزیر ایم این اے لسبیلہ/گوادر سیاسی و سماجی و فلاحی تنظیموں سمیت مخیر حضرات سے جعفر خان گورگیج کے غمزدہ اہل خانہ کی جانب سے علاج کےلیے بھرپور تعاون کی اپیل کی گئی ہے اور رابطے کےلیے اس نمبر 03362037296 پر رابطہ کرکے اپنے ہاتھوں سے یا پھر کسی ہسپتال میں اس موزی مرض کے علاج کےلیے داخلہ دینے کےلیے رجوع کرسکتے ہیں۔