کاشتکار نقد آور فصلیں کاشت کرکے کثیر زرمبادلہ کماسکتے ہیں،مہراللہ بادینی

0 170

قلات(خ ن)ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ر مہراللہ بادینی نے کہا ہے کہ زراعت سے وابسطہ افراد کی مالی معاونت اور انہیں جدید زرعی پیداواری زرائع سے ہم آہنگ کرکے ہی ہم زرعی ترقی میں بہتری لاسکتے ہیں۔ زمین دار طبقے کو جدید زرعی آلات کے استعمال اور تکنیکی معاونت کی فراہمی کیلیے حکومت بھرپور کوشش کررہی ہے۔ کاشتکار نقد آور فصلیں کاشت کرکے کثیر زرمبادلہ کماسکتے ہیں۔ قلات میں زیر زمین پانی کی گرتی سطح کو مدنظر رکھتے ہوئے کاشتکاروں کو چاہیے

 

کہ وہ آبپاشی کے جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہوں۔ ڈرپنگ سسٹم اور اس جیسے دیگر طریقوں سے ہزاروں گیلن پانی بچایا جاسکتا ہے جس سے مزید فصلیں اگانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اسکے علاو¿ہ نقد آور فصلیں اور پانی کے کم استعمال والی فصلیں زیادہ مفید اور کثیر زرمبادلہ کے حصول کیلیے بہترین حکمت عملی ثابت ہوتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر قلات نے یہاں قلات میں محکمہ زراعت کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو ضلع میں محکمے کی جانب سے جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ مہراللہ بادینی نے کہا کہ محکمہ زراعت کی کارکردگی کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ زمینداروں کو درپیش مسائل

 

انکے دہلیز پر حل کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پستہ منگ پھلی دالیوں اور دیگر پانی کے کم استعمال والی فصلوں کاشت کی حوصلہ افزائی کیلیئے محکمہ زراعت اپنا کردار ادا کرے۔ اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ تربیتی و معلوماتی پروگراموں کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے تاکہ دور دراز علاقوں کے زمین داروں کو آگاہی دی جاسکے۔ محکمہ زراعت گراس روٹ لیول پر جاکر کاشتکاروں کی معاونت کرکے ہی بہتر نتائج حاصل کرسکتی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.