سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے

3 136

لاہور (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ ان اراکین اسمبلی میں لاہور کے ایک رکن قومی اسمبلی کرامت علی کھوکھر اور مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی

چار خواتین اراکین قومی اسمبلی بھی شامل ہیں، استعفوں کی منظوری کے نتیجے میں اب تک پاکستان تحریک انصاف کے لاہور سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی کی تعداد تین ہو گئی ہے، اس سے قبل لاہور ہی سے پی ٹی آئی کے ایم این اے حماد اظہر اور شفقت محمود کے استعفے منظور کئے جا چکے ہیں۔

You might also like
3 Comments
  1. […] پی ٹی آئی کے 44 ارکان قومی اسمبلی کا استعفے واپس لینے کا فیصلہ […]

  2. […] مزید استعفے منظور کیے جانے پر فواد چوہدری کا رد عمل […]

  3. […] پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ آمنے سامنے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.