صفدر باغی کو کے پی نگران حکومت میں خدمت کرنے کا موقع دینا بہت ضروری ہے،عوامی حلقے
پشاور(نمائندہ آمنہ ظفر)سابق ناظم ،ڈسٹرکٹ کونسل ممبر ضلع پشاور و پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختونخواہ کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے ہمیشہ غریب لاچار ،بیوووں،یتیموں، معذوروں، بے سہارا اور معاشرے کے ان کمزور طبقے کی ترجمانی کی جن کے جائز حقوق کو غصیب کیا گیا اور انہوں نے عوامی مسائل کو حل کرنے میں اپنے دل و جان سے خدمات سرانجام دی۔انہوں نے ھمیشہ عوامی فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مثبت انداز میں آواز بلند کی ہے۔صفدر خان باغی کا مشن خیبر پختونخواہ صوبے اور بالخصوص پشاور کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہے ۔صفدر خان باغی نے خیبر پختونخواہ کے دارالخلافہ پشاور کی غیور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور صاحب اقتدار کے ایوانوں تک غریب عوام کی آواز و فریاد پہنچائی ہے ۔صفدر خان باغی نے ہمیشہ حق و سچ کا پرچار کیا ہے۔ جو کہ قابل فخر ہے ۔صفدر خان باغی کے بڑے بھائی شہید آصف خان باغی نے اپنی جان کا نذرانہ سات محرم الحرام 27/01/2007 کو ڈی آئی جی شہید کیپٹل پولیس پشاور شہید ملک سعد ، ڈی ایس پی خان رازق و ناظمین کے ساتھ ڈھکی دالگراں شہر کے ایک خود کش حملے میں پشاور کے امن اور عرض وطن کی پاک مٹی کی خاطر اپنی جان اور لہو کا نظرانہ پیش کیا۔ انکی بہادری جرات اور انکی عظیم قربانی کو تاریخ میں ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھا اور یاد رکھا جائے گا۔ شہید اصف خان باغی کی شہادت کے فورا بعد انکے چھوٹے بھائی صفدر خان باغی نے عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھاتے ھوئے اپنے شہید بھائی کے امن کے مشن کو بڑی بہادری عاجزی و انکساری کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔صفدر خان باغی نے پشاور کی غیور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اہل پشاور کی عوام وزیر اعظم پاکستان جناب میاں محمد شہباز شریف، صدر مملکت عارف علوی، چیف جسٹس آف پاکستان، گورنر خیبر پختونخواہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ صفدر خان باغی کو نگران حکومت میں شامل کیا جائے کیونکہ وہ پشاور کے عوامی مسائل و مشکلات سے باخوبی واقف ہیں اور وہ عوامی لیڈر ہے اور وہ عوامی مسائل کو حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔صفدر خان باغی کی خدمات کسی ڈھکی چھپی ھوئی نہی ہے انہوں نے 2005 زلزلہ زادگان مانسہرہ ،2009 ریگی فلڈ پشاور، سوات آپریشن دیر آئی ڈی پیز، باجوڑ متاثرین، 2010 نوشہرہ فلڈ ،پولیو ویکسینیشن مہم، کرونا وباء اور حالیہ سیلاب اگست ستمبر 2022 خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی امدادی ریلیف سرگرمیوں کو تا حال جاری رکھے ہوئے ہیں۔صفدر خان باغی نے اپنی پارٹی مرکزی قائد سابق وزیراعظم و مرکزی صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین، اور انکے صاحبزادے مرکزی رہنما چوہدری شافع حسین ،وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، مرکزی جنرل سیکریٹری طارق بشیر چیمہ اور ایم این اے فروخ خان صاحبہ کی خصوصی ہدایات اور تعاون سے سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں بڑ چڑ کر حصہ لیا اور کئی ہزار سے زائد متاثرین تک امداد پیکج پہنچایا۔صفدر خان باغی اپنے شہید بھائی کے نام سے 2013 سے رجسٹرڈ آصف باغی شہید میموریل فاونڈیشن کے چیرمین کی حیثیت سے فلاحی سرگرمیوں اور سیلاب متاثرین خیبرپختونخوا کی مدد کے لئے گاؤں گاؤں قصبہ قصبہ راشن پیکج میڈیسن ودیگر آشیاء ضرورت امدادی پیکج پہنچائی اور پاک آرمی کے فلڈ ریلیف کیمپ میں بھی سیلاب متاثرین کے لئے خطیر رقم اور راشن پہنچائی۔اہل پشاور کی عوام ریاست پاکستان اھم اداروں کے سربراہان سے بھی پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ صوبہ خیبرپختونخوا کی کئیر ٹیکر حکومت میں صفدر خان باغی کی سیاسی و سماجی بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے موجودہ کیر ٹکئیر سٹ اپ میں انکو ضرور عوامی خدمت کرنے کا موقع دیا جائے تاکہ وہ خیبر پختونخواہ اور خاص طور پر پشاور کی غیور عوام کی محرومیوں کو دور کر سکے اور انکی بہتری کیلئے وہ عملی ٹھوس اقدامات اٹھا سکے اور صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالخلافہ پشاور کی عوام کے درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکے اور شہر اقتدار پشاور کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکے.انشاءاللہ