اوستہ محمدپولیس کی کارروائی،دو ڈاکوﺅں کو گرفتارکرلیا
کچھ روز قبل سٹی پولیس تھانہ کے حدود ایری لاڑہ کے قریب ساجد حسین لاشاری سے تین نامعلوم ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر نقد رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو ئے تھے ڈکیتی کے واقعے کی اطلاع سٹی پولیس تھانہ میں درج کردی گئی تھی ایس پی ضلع اوستامحمد حسنین اقبال کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی عبدالرف جمالی سی آئی اے پولیس کے انچارج حاجی خان لاشاری ایگل فورس کے انچارج کرم حسین ببر سب انسپکٹر اختر حسین سومرو دیگر پولیس پارٹی نے اہم کاروائی کر کے دو ملزمان جن میں فیروز عبدالغفار کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے نقد رقم
اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا ہے ایس ایچ او سٹی اوستہ محمد عبدالروف جمالی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ کاروائی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ٹیکنکل ذرائع سے حاصل کر کے ملزمان تک جا پہنچے پولیس کی یمیشہ یہی کوشش رہی کہ علاقے میں امن و امان کی صورت حال
بہتر رہے اور پولیس اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان چاہیے جتنا بھی با اثر ہو لیکن قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا ملزمان سے مزید تحقیقات سٹی پولیس کررہی ہے اس موقع پر عابد حسین لاشاری ساجد حسین لاشاری عبدالرشید چھلگری نے ایس ایچ او سٹی اوستا محمد عبدالروف جمالی حاجی خان لاشار سمیت دیگر پولیس افسران کو ہار پہنا کر انہیں خیراج تحسین پیش کیا۔