ساتویں مردم شماری کے لئے نامزداساتذہ وغیر تدریسی عملے کی ٹرانسفرپوسٹنگ پرپابندی عائد

0 244

ساتویں مردم شماری کے لئے نامزداساتذہ وغیر تدریسی عملے کی ٹرانسفرپوسٹنگ پرپابندی عائد،محکمہ تعلیم اسکولزکے ایسے تمام اساتذہ وتدریسی عملہ میٹرک اورایف ایس سی کے سالانہ امتحانات 2023میں بطورسپروائزری اسٹاف خدمات سرانجام نہیں دے سکتے، سیکریٹری تعلیم حکومت بلوچستان نے اعلامیہ جاری کردیا۔سیکریٹری اسکولزحکومت بلوچستان عبدالرﺅف بلوچ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم اسکولزکے ایسے تمام اساتذہ وغیر تدریسی عملہ جو ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری (Population and Housing Census)کے لئے بطورانومریٹر،سرکل سپروائزرنامزدکئے گئے ہوں اورانہوں نے انومریٹرز(ToEs)کی تربیت مکمل کی ہوان کی ٹرانسفرپوسٹنگ پرتاحکم ثانی فوری طورپر پابندی عائد کی گئی ہے،اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ تربیت مکمل کرکے انومریٹراورسرکل سپروائزرنامزدہونے والے ملازمین میٹرک اورایف ایس کے سالانہ امتحانات 2023کے امتحانات میں بطورسپروائزری اسٹاف خدمات سرانجام نہیں دے سکتے بلکہ وہ میٹرک اورایف ایس سی کے سالانہ امتحانات2023میں ڈیوٹی دینے سے مستثنی ہیں۔ڈائریکٹراسکولزبلوچستان اورچیئرمین بلوچستان بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان احکامات پرمن وعن عملدرآمد کویقینی بنائیں ۔نوٹیفکیشن کی پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیراعلی بلوچستان، پرنسپل سیکریٹری ٹوگورنربلوچستان، ڈائریکٹراسکولز، چیئرمین بلوچستان بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ، پی ایس ٹوسیکریٹری ایجوکیشن ودیگر حکام کوارسال کردی گئی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.