مہر درگرڈ اسٹیشن سے منسلک علاقوں میں دودن بجلی غائب رہنے سے شدید برفبانی موسم میں مکینوں کو مشکلات کا سامنا

1 137

مہر درگرڈ اسٹیشن سے منسلک علاقوں میں دودن بجلی غائب رہنے سے شدید برفبانی موسم میں مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ پشتون آباد پشتون درہ اور ملحقہ علاقوں کے صارفین نے بتایا کہ بارش اور برفانی موسم میں بدھ18جنوری کو فجر کے بعد بجلی غائب ہو گئی جو اگلے روز شام کو آئی ۔دوسری جانب گیس بھی نہیں ہے جس کے باعث ہزارو ں نفوس کو شدید پریشانی و مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ

متعلقہ کیسکو حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی جبکہ کیسکو کے بعض اعلی افسران نے اپنے رابطہ موبائل و ٹیلیفون نمبر آف کر رکھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو بجلی و گیس کے بھاری بھرکم بل تو ارسال کر دئیے جاتے ہیں لیکن بجلی و گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی نہیں بنائی جا سکی ۔ متعلقہ منتخب نمائندے بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ علاقوں میں گیس و بجلی کے بحران کا خاتمہ کیا جائے ورنہ سیاسی و سماجی تنظیموں کیساتھ مل کر شدید احتجاج کریں گے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] بڑا فالٹ نہیں آیا، اگلے 12 گھنٹوں میں بجلی مکمل بحال ہو جائیگی: خرم دستگیر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.