پاک ایران کشیدگی،پٹرول کے حوالے سے بری خبر
پاک ایران کشیدگی،پٹرول کے حوالے سے بری خبر
پاکستان اور ایران میں کشیدگی سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھنا شروع ، کاروباری ہفتے کے آخری روز خام تیل مزید چوالیس سینٹس مہنگا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگ کی توسیع اور بحیرہ احمر میں حوثیوں کے آئل ٹینکرز پر حملوں سے تیل کی سپلائی میں تعطل آ رہا ہے، عالمی مارکیٹ میں ایک بیرل تیل کی قیمت اناسی ڈالر چون سینٹس پر پہنچ چکی ہے۔ ٹریڈرز کے مطابق آنے والے دنوں میں تیل مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب پاکستان کا ایران کے ساتھ تناﺅ ختم کرنے کا فیصلہ،ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کی منظوری دے دی گئی
ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایران حالیہ تناو? ختم کرنا چاہتا ہے۔ کابینہ اجلاس میں موقف اپنایا گیا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے کشیدگی نہیں چاہتا، ہم نہیں چاہتے تعلقات خراب ہوں، ایران نے غلط اقدام کیا جس کا جواب دیا۔وفاقی کابینہ نے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کی منظوری دیتے ہوئے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔
عمران خان کے مقدمات سننے والے جج محمد بشیرنے بڑا فیصلہ کرلیا
پاکستانی سفیر جلد واپس جا کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے
اور پاکستان پر ہونے والے کسی بھی حملے پر جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے اس بات کا عزم کیا کہ پاکستان کے امن اور سلامتی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔قبل ازیں پاک ایران وزرائے خارجہ کا ایک دوسرے کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔
[…] پاک ایران کشیدگی،پٹرول کے حوالے سے بری خبر […]