مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کے بیان ریکارڈ

0 19

مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کے بیان ریکارڈ
مراکش کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانیوالے پاکستانیوں سے مراکش میں موجود 4 رکنی کمیٹی نے ابتدائی بیان ریکارڈ کر لئے ہیں، ٹیم میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر نارتھ ایف آئی، وزارت خارجہ اور آئی بی کا نمائندہ بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق مراکش کشتی حادثہ کی تحقیقات سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے، کمیٹی نے زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کے بیان ریکارڈ کرلئے ہیں۔مراکش کشتی حادثہ: دفتر خارجہ نے بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کے نام جاری کردیےذرائع کے مطابق کشتی انٹرنیشنل ہیومن ٹریفکنگ ریکٹ کی نگرانی میں تھی، اس ریکٹ میں سنیگال، موریطانیہ اور مراکش کے اسمگلر شامل ہیں۔کشتی سانحہ: گجرات کے 2 نوجوانوں کو ہتھوڑوں سے مارا گیاپاکستانیوں نے ٹیم کو بتایا کہ مراکش کشتی حادثہ نہیں قتل عام تھا، ملزمان نے کشتی کھلے سمندر میں کھڑی کی اور تاوان مانگا، تاوان دینے والے 21 پاکستانیوں کو چھوڑ دیا گیا۔کشتی حادثے میں بچنے والے پاکستانیوں کے گزارے 13 دنوں کے دہل ہلانے دینے والے انکشافاتانہوں نے کہا کہ کشتی میں سوار بیشتر لوگ سرد موسم اور تشدد کے باعث جاں بحق ہوئے، کشتی میں موجود افراد کو خوراک کی قلت کا بھی سامنا تھا۔مراکش کشتی سانحے میں ملوث مرکزی ملزمہ گرفتار، تین مقدمات درج، 4 ملزمان نامزدواضح رہے کہ پاکستان کی 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم اس وقت مراکش میں موجود ہے، ٹیم میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر نارتھ ایف آئی، وزارت خارجہ اور آئی بی کا نمائندہ شامل ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.