وکلاء برادری کا قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ہے ، آفتاب قریشی
میرپورخاص (نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے ڈویژنل صدر آفتاب احمد قریشی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کا دورہ کیا-اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی صوبہ سندھ کے نائب صدر ملک راجہ عبدالحق، ڈویژنل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اعجاز احمد رندھاوا ،ڈویژنل نائب صدر محمد علی راجپوت،ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اسلم قائم خانی،ڈسٹرکٹ نائب صدر ملک لیاقت علی اور ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری عنایت مری بھی موجود تھے پی ٹی آئی وفد نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر ایڈوکیٹ افضل کریم ،جنرل سیکرٹری میر علی بخش ٹالپر ،ٹیزرار ایڈوکیٹ محمد علی جانی مری،منیجمنٹ کمیٹی کے ممبر ایڈوکیٹ محسن میمن،لائبریری سیکرٹری پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ صدر ایڈوکیٹ کاشف پھوڑ،فرحان قریشی،ملک وقار احمد اور دیگر کو پھولوں کے ہار پہنائے ،مٹھائی کھلائی اور مبارک باد دی-اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وکلاء برادری کا قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار رہا ہے پاکستان تحریک انصاف وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور ان کے ساتھ قریبی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کوشاں رہے گی- ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ افضل کریم اور دیگر عہدیداروں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا –