کپل شرما کی بیٹی کے ساتھ تصویر پر محبت بھرے کمنٹس

0 8

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی کامیڈین اور مشہور پروگرام ’کپل شرما شو کے میزبان‘ کپل شرما نے اپنی بیٹی انائیرا کے ساتھ ایک خوبصورت سی تصویر شیئر کی ہے جس پر ان کے دوست اور پرستار اپنے محبت بھرے کمنٹس لکھنے سے خود کو روک نہ سکے

۔انسٹاگرام پر اپنے فالووورز کو مخاطب کرتے ہوئے بھارتی کامیڈین نے سب کو صبح بخیر تحریر کرنے کے ساتھ یہ تصویر شیئر کی تھی۔تصویر میں کپل کیمرے کی جانب دیکھ کر اپنے ہاتھ لہرا رہے ہیں جبکہ انھوں نے دوسری جانب سے اپنی ایک سالہ بیٹی کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔گلابی رنگ کے لباس میں انائیرا بڑی سی پوم پوم ہیر بینڈز لگائے نہایت ہی کیوٹ لگ رہی ہیں اور اس تصویر کی

جو قابل ذکر بات یہ ہے کہ بچی بھی اپنے والد کی طرح کیمرے کی جانب دیکھ کر ہاتھ لہرا رہی ہے۔ کپل شرما شو کی شریک اسٹار بھارتی سنگھ نے کپل کی بیٹی سے اظہار محبت کے لیے متعدد ہارٹ اور بڑی سی ایموجی پر مبنی سائن بھیجے اور تحریر کیا کہ میری بچی۔سمونا چکرورتی نے کمنٹ کیا کہ ارے کیوٹنیس کی دکان ہے انائیرا۔کرشنا ابھیشک نے بہت پیاری جبکہ ان کی اہلیہ کشمیرا شاہ نے اڈورایبل لکھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.