جیمز فالکنر پر پابند ی عائد،لیکن کیوں؟
پی سی بی کا جیمز فالکنر کو آئندہ پی ایس ایل میں شامل نہ کرنے کا اعلان
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا موقف ہے کہ جیمز فالکنر کے ساتھ کوئی غلط بیانی نہیں کی گئی۔ فالکنر کے ساتھ معاہدے کی مکمل پاسداری کی ہے۔
پی سی بی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فالکنر کے بیان کو غلط اور افسوس ناک قرار دیتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں واضح کیا گیا ہے کہ فالکنر آئندہ کسی بھی پی ایس ایل کا حصہ نہیں بنیں گے۔
جیمز فالکنر کی جانب سے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2022ء کے دوران عدم ادائیگی سے متعلق بے بنیاد الزامات عائد کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جیمز فالکنر کا رویہ قابلِ مذمت اور مایوس کن ہے، فالکنر ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021ء کے ابوظہبی مرحلے کا بھی حصہ تھے، جہاں شریک دیگر تمام ارکان کے ہمراہ ان کے ساتھ بھی احترام کا رویہ اختیار کیا گیا۔