کوئی بھی طاقت ختم نبوت کے قانون کو ختم نہیں کرسکتا ،حافظ حمداللہ

0 161

کوئٹہ (پ ر)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علمائ اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ عالمی دباو¿ کے نتیجے میں آئین کے اسلامی دفعات کو بار بار نشانہ بنانے کی سازشیں کی گئی ختم نبوت قانون کو متنازع بنانے اور ناموس رسالت کے توہین کے مرتکب عناصر کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ریاست نے ہمیشہ بطور سرپرست کردار ادا کیا ملک بھر میں قادیانی لابی کی حالیہ سرگرمیوں پر حکومتی خاموشی انکی

 

رضامندی اور خوشنودی کا ثبوت ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گز شتہ روز ضلع چکوال میں جمعیت علمائ اسلام کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور جمعیت علمائ اسلام کے رہنماو¿ں نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں اسلام پسند عوام اور علمائ و مدارس کی وجود رہے گی کوئی بھی طاقت ختم نبوت کے قانون کو ختم نہیں کرسکتا ریاست اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اگر ناموس رسالت کے مرتکب عناصر کی سرکوبی کرتے تو ناموس رسالت پر جانثار نوجوان قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کرتے جرم ثابت ہونے کے باوجود ناموس رسالت کے توہین کے مرتکب ملعونین کو ملک فرار میں ریاست اور اداروں نے تعاون کیاانہوں نے کہاکہ مغربی دباو¿ کے نتیجے میں آئین کے اسلامی دفعات پر چور دروازے سے حملہ کی کوششیں کرنے والوں کو ہمیشہ جمعیت علماءاسلام نے ہی رسوا کیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.