جے یوآئی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام اے پی سی
جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق،جمعیت کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی محمد روزی خان،مولانا خورشید احمد، بی این پی کے غلام نبی مری، پشتونخواءملی عوامی پارٹی کے کبیر افغان، نیشنل پارٹی کے ریاض احمد زہری ، جماعت اسلامی کے پروفیسر سلطان کاکڑ، صوبائی خطیب مولانا قاری انوار الحق حقانی، شیعہ علماءکونسل کے زبیر حسین ، عالمی مجلس ختم نبوت کے مولوی محمد ادریس، پاکستان پیپلز پارٹی کے سید ایوب آغا، مجلس علماء کے سید ہاشم موسوی، عوامی نیشنل پارٹی کے نذر علی پیر علیزئی ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے یونس علی حیدری ، مسلم لیگ(ن) کے حیدر خان اچکزئی، مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد، حضرت عمر اچکزئی اور دیگر نے کہا کہ کوئٹہ کو وسائل اور سہولیات سے محروم رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، احترام رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد ، امن وامان کی مخدوش صورتحال ،منشیات فروشی فحاشی، مردم و خانہ شماری سمیت تمام بنیادی مسائل پر تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کا ایک ہی موقف ہے،ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی سمیت کوئٹہ شہر کے تمام مسائل کا خاتمہ کیا جائے شہر کے مختلف مسائل لے حوالے سے ایک اور اجلاس بلایا جائے گا، کوئٹہ کے مسائل اتنے گھمبیر ہوچکے ہیں کہ اکیلے کسی ایک جماعت کے بس میں نہیں وہ مؤثر کردار ادا کرسکے ، انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس کا تقاضا ہے کہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کو لگام دیاجائے، ا فحاشی و عریانی کیلئے خواجہ سراؤں کا غلط استعمال اورسرعام سڑکوں پر دعوت گناہ اسلامی قبائلی معاشرے کی توہین ہے اس کی انسداد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ، انہوں نے کہا خانہ شماری و مردم شماری کے سست روی اور ناقص نظام کا مطلب لاکھوں آبادی کے شہر کی آبادی ایک بار پھر کم شو کر کے وسائل اور سہولیات سے محروم کرنے کی سازش ہورہی ہے ، جس کی اجازت نہیں دی جائے گی، اب بھی کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں ٹیمیں نہیں پہنچ پائی ہیں اور دوسری جانب عوام کی عدم دلچسپی بھی لمحہ فکریہ ہے، عوام کو مردم و خانہ شماری پر آمادہ کرنے کے لیے تمام جماعتیں شعور وآگہی مہم چلائیں گی ،نہوں نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت مردم وخانہ شماری کے عمل سے مطمئن نہیں ہیں ،یہاں آبادی زیادہ ہے لیکن مردم شماری میں اس کو کم شمار کیا جارہا ہے، لہزا مدت بڑھائی جائے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان ہمارا مستقل مسئلہ ہے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکلیں اور موبائل چھیننے جارہے ہیں، اور مساجد ومدارس تک معاف نہیں کیا جارہا، تمام جماعتیں عہد کرتی ہیں کہ وہ کوئٹہ کے شہریوں کو چوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گی ، آل پارٹیز کانفرنس میں بغض مقررین نے الزام لگایا کہ ہم سمجھتے ہے کہ انتظامیہ چوروں کی سرپرستی کر رہی ہے،انتظامیہ اور ذمہ دار لوگ تمام تھانوں کو امن امان برقرار رکھنے کا پابند بنائیں ۔کانفرنس کے شرکاء نے منشیات اور فحاشی وعریانی کے پھیلاؤ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نئی نسل کو آئس، شیشہ، اور ڈیجیٹل نشے کے ذریعے اپاہج کیا جارہا ہے سٹی نالہ آپریشن کے بعد منشیات کے اڈے پورے کوئٹہ میں منتقل ہوگئے ہیں، منشیات فروشوں کو بااثر مافیا کی آشیرباد حاصل ہے،اس کے سامنے انتظامیہ بے بس ہے، حکومت کو منشیات فروشوں کے حرکت میں آنا چاہئے۔مقررین نے کہا کہ کوئٹہ کے شہری سستے آٹے کی تلاش میں پاگل ہوگئے جبکہ مخصوص افراد بلیک میں فروخت کررہے ہیں، ان مقامات پر آٹا فراہمی کے پوائنٹس قائم کئے جائیں جہاں غربت ہے اور اس کے منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے،عوام جگہ جگہ آٹے کے حصول کے لئے خوار ہیں خدارا عوام کی حالت زار پر رحم کیا جائے ۔ مقررین نے کہا کہ کوئٹہ کے سکولوں کو درسی کتب بھی نہیں ملیں انکی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے مسائل کے حوالے سے آل پارٹیز کے نمائندے مشترکہ اعلامیہ بنا کر انتظامیہ سے ملاقات کریں گے اور ان مطالبات پر عملدآمد کے لئے انتظامیہ سے گزارش کریں گے۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے آل پارٹیز کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر تمام سیاسی، مذہبی قوم پرست جماعتوں اور ان کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ احترام رمضان المبارک، مردم وخانہ شماری، منشیات فروشی اور امن و امان کی صورتحال سمیت شہر کو درپیش مسائل پر جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مختصر کال پر آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہوکر اور بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور عوامی نمائندگی کا حق ادا کیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی کوئٹہ کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد میں ساتھ دیں گے ۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہا کہ صحافی برادری نے بڑی تعداد میں کانفرنس کی بھرپور کوریج کی جس جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ ان کا شکریہ ادا کرتی ہے۔