حوالہ ہندی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، 7000امریکی ڈالر اور 22لاکھ سے زائد روپے برآمد

0 227

حوالہ ہندی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، 7000امریکی ڈالر اور 22لاکھ سے زائد روپے برآمد
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ کی جانب سے بڑی کارروائی کی گئی، ڈائریکٹر بلوچستان زون عمران محمود کی ہدایت پر حوالہ ہندی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی گئی، کارروائی میں چھاپوں کے دوران2ملزمان کو گرفتار کیا گیا، تفصیلات کے مطابق ملزمان کا نام شکر اللہ اور احمد حسین بتایا گیا جن کا تعلق ہزارہ ٹاﺅن کوئٹہ سے ہے، چھاپے میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی جس میں مجموعی طور پر 7000امریکی ڈالر اور 22لاکھ 37ہزار سے زائد پاکستانی روپے شامل ہیں، علاوہ ازیں ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ ،موبائل فون اور چیک بکس بھی برآمدکی گئیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.