رائل میڈیا سینٹر میرپورخاص کے ایک حصے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

0 50

لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا – معین کمالی
میرپورخاص (نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق رائل میڈیا سینٹر میرپورخاص کے ایک حصے میں بے قابو آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر بڑھتی ہوئی آگ پر قابو پالیا اور جبکہ بتایا جاتا ہے کہ رائل میڈیا سینٹر کے ایک حصے میں کپڑے فرنیچر پلاسٹک کرسیان سمیت مشینریان رکھی تھی جو کہ بے قابو آگ کی نظر ہو گئی ہے اور جبکہ اس موقع پر رائل میڈیا سینٹر کے انچارج اور سینئر صحافی و پریس کلب کے گونر باڈی کے ممبر معین کمالی نے نمائندہ صحافتی دنیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آگ اچانک بھڑک اوٹھی تھی جس نے محلقہ عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا اور مذکورہ میڈیا سینٹر کے ایک حصے میں رکھا لاکھوں کا سامان جل چکا ہے سب تباہ ہو گیا ہے جبکہ ان کا کہنا تھا آگ واقعے میں اللہ کا شکر ہے انسانی جانیں محفوظ ہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے کہ نقصان کتنا ہوا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.