پشین مین بازار، بائی پاس، جان اڈا، کربلا اڈا گوالمنڈی روڈ اور دیگر مقامات سے لاک ڈاؤن اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی متعدد افراد کو گرفتار
پشین :۔ ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری اور ایس پی محمد ایوب اچکزئی نے مشترکہ طور پر پشین مین بازار، بائی پاس، جان اڈا، کربلا اڈا گوالمنڈی روڈ اور دیگر مقامات سے لاک ڈاؤن اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے اور بازاروں میں بلا ضرورت گھومنے پر متعدد افراد کو گرفتار کرکے پولیس لائن منتقل کردیا۔ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری اور ایس پی محمد ایوب اچکزئی نے کہا کہ گرفتار افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تعاون کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔