صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی کے صاحب زادے کی کورنٹائن مدت مکمل کرنے کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں
کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی کے صاحب زادے کی کورنٹائن مدت مکمل کرنے کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں ،صوبائی وزیر انجینئرزمرک خان اچکزئی بیٹے کی صحت یابی پراللہ تعالی کاشکرادا کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالی عوام کو اس وباء سے محفوظ رکھیں اور انشااللہ ہم بہت جلد اس مہلک بیماری کو شکست دے سکتے ہیںیہ بات انہوں نے بیٹے کی صحت یابی کے بعد لوگوں کی جانب سے مبارکباد دینے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ میرا بیٹا لندن سے واپسی کے بعد جب کورونا کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا جس پر ہم نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گھر پر قرنطینہ کردیا اور آج بروز پیر ٹیسٹ نیگٹیو آیا جس پر میں سب سے پہلے اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ہم نے کورونا کو شکست دیدیا جس کے بعد ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں تو انہوں نے اس سلسلے میں نہ صرف کال کرکے عیادت کی بلکہ ہمیشہ ہمارے ساتھ ہوکر بیٹے کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے انہوں نے کہاکہ کورونا ایک مہلک بیماری اور خطرناک بیماری ضرور ہے لیکن جب ہم اس بیماری کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایت پر عمل کریں تو اس کو ضرور شکست دے سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ آج بھی وقت ہے کہ ہم ملکر اس بیماری کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اوراپنے آپ کو محفوظ کرسکیں۔
[…] (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر زراعت زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں زراعت کے شعبے […]