صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کی آج ملاقات کا امکان
صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کی آج ملاقات کا امکان
اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اہم ملکی امور پر صدر مملکت سے مشاورت کرینگے۔ ملاقات میں چاروں گورنرز کی تقرری سمیت آئینی امور پر بات چیت ہوگی۔ صدر اور وزیراعظم کی ملاقات آج سہ پہر ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف اور نئی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت کرلی تھی جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یہ حلف لیے تھے۔
[…] وزیراعظم کا عمران خان کوفول پروف سیکیورٹی دینے کا حکم […]