صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کی افزائش کرتا ہے،منیر بلوچ
خضدار()جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کے پرنسپل منیر بلوچ نے کہا ہے کہ صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کی افزائش کرتا ہے،نوجوان نسل میں خود اعتمادی،خود انحصاری اور باہمی ہم آہنگی، لگن اور آگے بڑھنے کے جذبے میں اضافے کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ہی ضروری ہے،مختلف کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوان نسل کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور مقابلے بازی کا رجحان بڑھتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں جھالاوان میڈیکل کالج خضدار میں کھیل کے تقریبات کے دوران میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کے مقابلے بہت ہی ضروری ہیں کھیل نوجوانوں کی بہترین نشوونما کرتے ہیں،کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کی تربیت،کردار سازی اور خود اعتمادی میں معاون ثابت ہوتی ہیں جبکہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے ہی ہسپتال ویران ہوں گے