ایسٹر تہوار ، روس کا یوکرین کیساتھ عارضی جنگ بندی کا اعلان

0 48

ایسٹر تہوار ، روس کا یوکرین کیساتھ عارضی جنگ بندی کا اعلان

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایسٹر تہوار کے موقع پر یوکرین کیساتھ عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔روسی صدارتی دفتر کریملن کا کہنا ہے کہ روس 19 اپریل شام 6 بجے سے 21 اپریل رات 12 بجے تک جنگ بندی پر عمل کرے گا۔کریملن کا کہنا ہے کہ ہم یوکرین کی جانب سے بھی جنگ بندی پر عمل کی امید رکھتے ہیں، روسی فوج یوکرین کی جانب سے جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دے گی۔روسی صدر نے کہا ہے کہ عارضی جنگ بندی کے دوران یوکرین کا رویہ امن معاہدے کے لیے یوکرین کی سنجیدگی ظاہر کرے گا، روس ہمیشہ سے امن بات چیت کے لیے تیار رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین تنازع کے منصفانہ حل کے لیے امریکا، چین اور دیگر ممالک کی خواہش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.