مائنز ایکٹ کے خلاف عدالت جائیں گے,اختر مینگل کا بڑا اعلان

0 62

بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی ) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایکٹ کے خلاف عدالت جائیں گے۔اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا دھرنا عوامی امنگوں کی ترجمانی تھا ، کسی بھی قسم کی ڈیل کا تاثر غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں بچت کو چندے کی صورت بلوچستان پر لگانے کی بات قابلِ مذمت ہے ، چندے سے یتیم خانے چلتے ہيں، صوبوں کی پسماندگی دور نہیں ہوتی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.